وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔ ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔ رقم پر واجب ادا شرح سود بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں۔ لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔