راولپنڈی۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل تیاریوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی حمایت اور یکجا قومی سوچ کے ذریعے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہوں گے، حکومت پاک فوج کی صلاحیت اور استعداد کار کو برقرار رکھنے کے لئے درکار …
وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل تیاریوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی حمایت اور یکجا قومی سوچ کے ذریعے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہوں گے، حکومت پاک فوج کی صلاحیت اور استعداد کار کو برقرار رکھنے کے لئے درکار تمام تر وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو وفاقی وزراءبرائے دفاع، خارجہ امور، خزانہ، اطلاعات، وزیر مملکت داخلہ اور سیکرٹری دفاع کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کے موقع پر کہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔








