اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آتے ہی اس کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساہیوال میں ایک روز قبل پیش آنیوالے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سہمے ہوئے بچوں، جن کے والدین کو ان کی آنکھوں …
وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹر پرپیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آتے ہی اس کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساہیوال میں ایک روز قبل پیش آنیوالے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سہمے ہوئے بچوں، جن کے والدین کو ان کی آنکھوں کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا گیا کو دیکھ کر وہ ابھی تک صدمے میں ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ اپنے بچوں کے بارے میں ایسی صدمہ انگیز صورتحال کے تصور ہی سے کوئی بھی والدین پریشان ہوجائیں گے۔ ریاست اب ان بچوں کا ذمہ لے گی اور ان کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ اگرچہ کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ دہشت گردی کیخلاف نمایاں خدمات سرانجام دے چکا ہے تاہم قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آتے ہی اس کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ اپنے تمام شہریوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔







