لاہور ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس نے بریفنگ دی۔اس موقع پروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی محمد ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل محمد تیمور خان، صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نیازی، …
وزیراعظم عمران خان کو آئی جی پنجاب پولیس کی پنجاب پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ

مزید خبریں
لاہور ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس نے بریفنگ دی۔اس موقع پروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی محمد ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل محمد تیمور خان، صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نیازی، مشیر وزیر اعلی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر سینیئر افسران نے بریفنگ میں شرکت کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے پولیس کی سروس ڈلیوری، محکمہ پولیس کے امیج کوبہتر بنانے، احتساب، شفافیت، موثر عوامی رابطہ، ٹیکنالوجی کا استعمال، انتظامی اصلاحات، خدمت مراکز کے قیام، عوام کے تصفیہ طلب معاملات کے لئے متبادل طریقہ کار کے حوالے سے مجوزہ قانون سازی، عوام کی شکایات کے ازالے، تھانوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے حوالے سے اصلاحات، اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے حوالے سے مجوزہ طریقہ کار، پولیس کے اہل کاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات، سرویلنس اور کیمروں کی تنصیب، جرائم کی روک تھام، معاشرے کو غیر قانونی اسلحے سے پاک کرنے، کومبنگ آپریشن، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اورکلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں پنجاب پولیس کے کردار کے حوالے سے بھی شرکا کو بریف کیا گیا۔








