وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ، کینیڈین وزیراعظم نے بھی اس کی مذمت کی ہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

72
‏وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی ہے، آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے ، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔

وزیر مملکت نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی جانب سے عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا کے سدباب کےلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اس سے قبل روس کے صدر پیوٹن بھی اسلامو فوبیا کو آزادی رائے کہنا غلط قرار دے چکے ہیں۔