اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی ہاؤسنگ وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران …
وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی ہاؤسنگ وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کہ وفاقی دارالحکومت میں شجر کاری مہم مزید موثر بنائی جائے جبکہ گرین ایریا ز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔








