اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اعلان کی …
وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی اور اسے مسترد کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو غیر ذمہ دارانہ اور یکطرفہ اقدامات سے روکنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردا رادا کرنا چاہئے۔ بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا کہ بحرین کی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ بحرین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ معاملہ مذاکرات سے حل ہو گا۔








