وزیراعظم عمران خان کی تمام وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مخصوص افراد کیلئے حکومتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

75

اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل/سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری مراسلہ کے مطابق وزیراعظم نے حتمی سفارشات و تفصیلی لائحہ عمل آئندہ چار ہفتوں میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ معذور افراد کیلئے 2 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ ملازمتوں کیلئے دیئے جانے والے اشتہارات میں 2 فیصد کوٹہ مخصوص افراد کیلئے بھی رکھا جاتا ہے تاہم آسامیوں کی تعداد کے باعث 2 فیصد کوٹہ پر مخصوص افراد کی بھرتی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ 2 فیصد کوٹہ کا استعمال وزارت ڈویژن کی کل افرادی قوت کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے۔ متاثرہ سماعت کے حامل افراد کو بین الاقوامی طور طریقوں اور ضابطہ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے حوالہ سے سفارشات اور اقدامات کی ذمہ داری وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی ہے۔ جسمانی طور پر معذور افراد کو مفت وہیل چیئر کی فراہمی پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل کی ذمہ داری وزارت قومی صحت اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی ہے۔ بصارت سے محروم افراد کو سفید چھڑی مہیا کرنے کی حوالہ سے اقدامات کی ذمہ داری بھی وزارت قومی صحت اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی ہے۔ مخصوص افراد کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات و لائحہ عمل کی ذمہ داری وزارت قومی صحت اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی ہے۔ مخصوص افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے اقدامات و سفارشات کی ذمہ داری وزارت ہاؤسنگ کو دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ وزارتیں/ڈویژنز اور صوبائی حکومتیں چار ہفتوں میں لائحہ عمل اور سفارشات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم آفس کو بھجوائیں گے۔