وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے اردو کی ایک نظم شیئر نوجوانوں اس نظم میں دیئے گئے پیغام کو سمجھیں ‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اردو کی ایک نظم شیئر کی جس میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس نظم میں دیئے گئے پیغام کو سمجھیں اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ اس پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اردو کی ایک نظم شیئر کی جس میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس نظم میں دیئے گئے پیغام کو سمجھیں اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ اس پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ اس نظم سے وہ انداز جھلکتا ہے جسے میں سلیقہ حیات بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو میری تلقین ہے کہ وہ اس نظم کو سمجھیں، اپنائیں اور یقین کرلیں کہ اس سے ان کی خداداد صلاحیتوں میں خوب نکھار آئے گا جو بطور اشرف المخلوقات رب کریم نے ہم سب کو عطاءکر رکھی ہیں۔