وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی (کل) دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی (کل) دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ افغان وزرائ، مشیران، سینئر عہدیداران اور کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی (کل) دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ افغان وزرائ، مشیران، سینئر عہدیداران اور کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔طرفین کے درمیان وسیع تر گفت و شنید میں سیاسی، تجارتی، معاشی، سکیورٹی، امن و مفاہمت، تعلیم اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ صدر اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شریک ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری نمائندے موجود ہوں گے۔ یہ افغان صدر کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہو گا جو حال ہی میں امن و استحکام کیلئے افغانستان۔پاکستان ایکشن پلان کے پہلے جائزہ اجلاس کے بعد یہ دورہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply