وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ مکمل کرنے پر وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو

نیویارک۔ 28 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دنیا کو پیغام دیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ بھارتی افواج 80 لاکھ کشمیری عوام پر محاصرے کا نوٹس لیں۔ ایک ہفتہ کا دورہ امریکہ مکمل کرنے پر وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم دعا گو تھی اور اللہ کے شکرگزار ہیںجس …

نیویارک۔ 28 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دنیا کو پیغام دیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ بھارتی افواج 80 لاکھ کشمیری عوام پر محاصرے کا نوٹس لیں۔ ایک ہفتہ کا دورہ امریکہ مکمل کرنے پر وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم دعا گو تھی اور اللہ کے شکرگزار ہیںجس کیلئے ہم یہاںآئے تھے ہم نے وہ پیغام پہنچا دیا ہے۔ وزیراعظم جو اپنے وفدکی قیادت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے74 ویں اجلاس میں شرکت کی نے قوم کو بتایا کہ یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مایوس اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہر جدوجہد میں اتار اور چڑھاﺅ آتا ہے۔ انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہوںنے 80 لاکھ کشمیری عوام پر جاری جبرواستبداد کا پیغام پہنچا دیا ہے اور اقوام متحدہ، امریکہ اور روس سمیت دنیا کی تمام طاقتیں اسے بہتر طور پر جان چکی ہیں۔ پاکستان میں ہوائی اڈے پر استقبال کیلئے منتظر لوگوں کیلئے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جس نے مجھے یہ عزت بخشی ہے۔ وزیراعظم جو جمعہ کی شب روانہ ہوئے تھے خصوصی طیارے میںفنی خرابی کے باعث واپس نیویارک چلے گئے تھے اور تکنیکی ٹیم یہ خرابی دور نہ کرسکی جس کی وجہ سے وزیراعظم کو مزید ایک رات ہوٹل میںقیام کرنا پڑا۔