وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے اجلاس

لاہور۔18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، صوباءوزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور سینئر افسران نے ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں …

لاہور۔18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، صوباءوزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور سینئر افسران نے ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں صحت کے شعبہ میں جاری اور نئے تجویز کردہ صحت کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے صحت کے شعبہ میں جاری منصوبوں کی جلد اور معیاری تکمیل اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام بڑ ے ہسپتالوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے صحت سہولت پروگرام کے تحت عوام کو انشورنس کی کامیاب فراہمی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ وزہر اعظم نے کہا کہ ماضی میں صحت عامہ کے شعبہ کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے اور نظر انداز کیا گیا جس کا خمیازہ عام آدمی بھگت رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ موجودہ حکومت نے اس امر کو مدنظر رکھ کر صحت کے شعبہ میں جامع اصلاحات کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ صحت کے مراکز اور ہسپتالوں کی استعدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے مستقبل کے مجوزہ صحت کے منصوبوں پر ترجیحات مرتب کرتے ہوئے ایکشن پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم کو اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آءہے۔وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔