وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ولولہ انگیز قیادت اور اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے پراراکین کا وزیر اعظم کو زبردست خراج تحسین

284

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے اجلاس میں آمد پر کابینہ اراکین نے ان کی دو سالہ ولولہ انگیز قیادت اور اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔