وزیراعظم عمران خان کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات

128

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگوبھی ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یاب عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت حسین نے عیادت کے لئے آنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزرا فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر ، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد اور عامر ڈوگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی کے علاوہ شافع حسین، راسخ الٰہی اور منتہا اشرف، محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: چوہدری برادران پر پورا اعتماد ہے، ہم گھبرانے والے نہیں،وزیراعظم عمران خان