اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات کنول شوذب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کورونا وائرس کے تدارک کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی تدابیر میں سب سے اہم اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے بیس سے چالیس سیکنڈز تک دھولیں ،ہم قدم ایک دوسرے سے …
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کورونا وائرس کے تدارک کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات کنول شوذب کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات کنول شوذب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کورونا وائرس کے تدارک کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی تدابیر میں سب سے اہم اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے بیس سے چالیس سیکنڈز تک دھولیں ،ہم قدم ایک دوسرے سے ہاتھ اور گلے ملنے سے اجتناب کرنا ، اور کھانسی زکام کی صورت میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں لیکن وہ لوگ ماسک پہنیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دوسرا صحت کا عملہ جو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو وہ ماسک پہنیں۔








