اسلام آباد ۔ 03جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ وہ سیاسی و معاشی استحکام لانے کے لئے ملکی مفاد کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک …
وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ وہ سیاسی و معاشی استحکام لانے کے لئے ملکی مفاد کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں موجودہ حکومت کی بہترحکمرانی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے اپنے وعدے کے ساتھ پرعزم ہے کہ لوٹ مار والے قومی خزانے کی بازیابی کے لئے بدعنوانیوں اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف جوابدہی عمل میں لائے گی جو ملک اور عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے استعمال ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنا قومی مفاد میں تھا۔








