وزیراعظم محمدنواز شریف کا آزادکشمیرکونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب

مظفرآباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں افہام وتفہیم کی سیاست کا آغازکرتے ہوئے دوسری جماعتوںکے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہی جمہوریت ہے، ہم میثاق جمہوریت پر قائم ہیں، ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنانے اور ”میں نہ مانوں“ کی پالیسی پرچلنے والوں کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں، یہ لاعلاج مسئلہ ہے، …

مظفرآباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں افہام وتفہیم کی سیاست کا آغازکرتے ہوئے دوسری جماعتوںکے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہی جمہوریت ہے، ہم میثاق جمہوریت پر قائم ہیں، ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنانے اور ”میں نہ مانوں“ کی پالیسی پرچلنے والوں کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں، یہ لاعلاج مسئلہ ہے، پاکستان میں ترقی کیلئے جتنی رقم خرچ ہورہی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ وہ جمعرات کو یہاں آزادکشمیرکونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرصدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان ،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اوردیگربھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اگرپتہ ہوکہ ان کی حکومت ان کےلئے بھرپورجدوجہدکررہی ہے تو عوام مطمئن ہونگے اور ان کا حکومت پر اعتماد قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دل سے عوام کی خدمت کی ہے،آزاد کشمیرکے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو مثالی مینڈیٹ دیا ہے، ایسا مینڈیٹ قسمت سے کسی جماعت کو ملتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply