جدہ۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز ، ریاض میں تعینات پاکستان کے …
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ
جدہ۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز ، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔









