وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

6
Prime Minister
Prime Minister

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان و سرحدی امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔