وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت مشترکہ کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید خبریں