وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی بروقت اور ٹھوس مدد کے لئے اپیل

194

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی بروقت اور ٹھوس مدد کے لئے اپیل کی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے 24 گھنٹے بعد ہلاکتوں اور تباہی کے دلخراش اور دردناک مناظر سامنے آ رہے ہیں،بڑے پیمانے پر جو انسانی المیہ رونما ہوا ہے اس کےپیش نظر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے بروقت اور ٹھوس مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔