وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ ، چیٔرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ ، چیٔرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات

لاہور۔3مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دورے کے دوران کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا، میچ شروع ہونے سے قبل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ وزیرِ اعظم اور چیئرمین پی سی بی نے فوٹو بنوائی ۔

وزیرِ اعظم نے فائنل تک پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور فائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں