وزیراعظم محمد نوازشریف کی انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے گفتگو

98
APP13-02 ISLAMABAD: February 02 - Mrs. Arancha Gonzalez, Executive Director International Trade Centre (Geneva) called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔2 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تجارت میں قومی حصہ بڑھانے کے لئے بہترین اقدامات اختیار کرنے اور اس ضمن میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مادام آرانچا گونزالیز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ای کامرس کے حوالے سے قومی پالیسی تیار کررہی ہے جس پر خزانہ ‘ تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزراءمشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے پہلے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف تجارتی انیشی ایٹوز ‘فنی امداد اور استعداد کار میں اضافے کے پراجیکٹس کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے آئی ٹی سی کی سپورٹ پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ تجارت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ڈائریکٹر جنرل کا پہلا دورہ پاکستان اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا دورہ کثیر الجہتی تجارت میںعالمی برادری کے ایک ذمہ دارانہ ‘ موثر اور مثبت رکن کے طور پر شرکت کے لئے پاکستان کی کمنٹمنٹ کو اجاگر کرتا ہے۔