گورنر سندھ محمد زبیر کا انتخاب وزیراعظم کے تجارتی و اقتصادی ترقی کے ویژن کے مطابق ہے‘وفاقی حکومت نے قیام امن کے لئے کراچی میں آپریشن کا آغاز کیا جس کے مثبت نتائج آج سب کے سامنے ہیں‘ کراچی کی روشنیاں اور اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ”اے پی پی“ سے گفتگو کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
گورنر سندھ محمد زبیر کا انتخاب وزیراعظم کے تجارتی و اقتصادی ترقی کے ویژن کے مطابق ہے‘وفاقی حکومت نے قیام امن کے لئے کراچی میں آپریشن کا آغاز کیا جس کے مثبت نتائج آج سب کے سامنے ہیں‘ کراچی کی روشنیاں اور اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر کا انتخاب وزیراعظم محمد نواز شریف کے کراچی میں امن، سکون اور تجارتی و اقتصادی ترقی کے ویژن کے مطابق ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو گورنر سندھ محمد زبیر کی تقریب حلف برداری کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قیام امن کے لئے کراچی میں آپریشن کا آغاز کیا جس کے مثبت نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں اور کاروباری و اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر کا انتخاب بھی وزیراعظم کی سندھ اور کراچی کے حوالے سے پالیسیوں کا تسلسل ہے اور وہ بطور گورنر صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں لوگوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔








