وزیراعظم محمد نوازشریف کی وزیر قانون زاہد حامد کو ہدایت

قبائلی علاقہ جات رواج ایکٹ 2017ءاور لازمی ترامیم کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں غور کیلئے پیش کیا جائے،وزیراعظم محمد نوازشریف کی وزیر قانون زاہد حامد کو ہدایت اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیر قانون زاہد حامد کو ہدایت کی ہے کہ قبائلی علاقہ جات رواج ایکٹ 2017ءاور لازمی ترامیم کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں غور کیلئے پیش کیا جائے۔ …

قبائلی علاقہ جات رواج ایکٹ 2017ءاور لازمی ترامیم کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں غور کیلئے پیش کیا جائے،وزیراعظم محمد نوازشریف کی وزیر قانون زاہد حامد کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیر قانون زاہد حامد کو ہدایت کی ہے کہ قبائلی علاقہ جات رواج ایکٹ 2017ءاور لازمی ترامیم کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں غور کیلئے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق یہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے لوگوں سے حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا ایک احسن قدم ہے۔ یہ فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کے عین مطابق ہے جس کی وفاقی کابینہ نے پہلے ہی توثیق کر دی ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ اس تاریخی اقدام سے قبائلی علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور قبائلی لوگوں کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply