وزیراعظم محمد نواز شریف ریاض پہنچ گئے

104

ریاض ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورہ پراتوارکو ریاض پہنچ گئے جہاں وہ پہلی سہ فریقی امریکہ ، عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ریاض کے شاہ سلمان ایئر بیس آمد پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز السعود اوردیگر سینئر سعودی حکام نے وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیا۔ریاض میںپاکستانی سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورخاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم سعودی عرب کے فرمانروا اورخادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔