محکمہ موسمیات کی آئندہ دو دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے سلسلے کی پیشنگوئی

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) آئندہ دو دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے سلسلے کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پنجاب کے مختلف شہروں اور ملک کے دیگرعلاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شدید گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) آئندہ دو دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے سلسلے کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پنجاب کے مختلف شہروں اور ملک کے دیگرعلاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شدید گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور میں اتوار کی صبح سے وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواﺅں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔

Leave a Reply