وزیراعظم محمد نواز شریف کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیہون شریف میں اجلاس کے دوران ہدایات

سیہون ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فوج کو اختیار دیا ہے کہ دشمن جہاں کہیں بھی ہو اسے ختم کیا جائے ۔ وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر بم دھماکہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے …

سیہون ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فوج کو اختیار دیا ہے کہ دشمن جہاں کہیں بھی ہو اسے ختم کیا جائے ۔ وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر بم دھماکہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ چیف سیکرٹری سندھ نے انہیں افسوسناک واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا جس میں 83 افراد شہید، 343 زخمی ہوئے جن میں 76 کی حالت نازک ہے۔ وزیراعظم نے بالخصوص حکومت سندھ کو سیہون میں لعل شہباز قلندر مزار کی فول پروف سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ صوبہ میں لعل شہباز قلندر مزار اور دیگر مزاروں کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے قیام سے ہی اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہا ہے، امن و خوشحالی کے نصب العین میں ہر ریاست کی تاریخ میں ان عناصر کی مخالفت کا سامنا رہا جو بربریت کے دور کو دوبارہ واپس لانے کے درپے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہم ملک اور بیرون ملک سے دشمنوں کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں، ہمیں اپنے تاریک دنوں کا سامنا رہا تاہم ہم ہمیشہ پرعزم ہو کر سامنے آئے جس سے دنیا متاثر ہوئی۔

Leave a Reply