وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ایوان وزیراعظم کے میڈیا ونگ کے مطابق کابینہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تجویز کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو، وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی، وزیر مملکت برائے اطلاعات …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ایوان وزیراعظم کے میڈیا ونگ کے مطابق کابینہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تجویز کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو، وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ شامل ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے منیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ممبرز گیس و آئل کی تعیناتی کی شرائط و ضوابط کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں 29 مئی 2017ئ، 30 مئی 2017ئ، 6 جون 2017ئ، 30 مئی 2017ئ، 7 جون 2017ءکو کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 17 جون 2017ءکو کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Leave a Reply