وزیراعظم محمد نواز شریف کی نیشنل گارڈ آف بحرین کے کمانڈر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے، ہمارے دوطرفہ تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور مضبوط عوامی روابط سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیشنل گارڈ آف بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے منگل کو وزیراعظم ہاﺅس …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے، ہمارے دوطرفہ تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور مضبوط عوامی روابط سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیشنل گارڈ آف بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مارچ 2014ءمیں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا دورہ یادگار تھا جس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھولیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحرین میں پاکستانی برادری دونوں برادر ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے اور پاکستان اور بحرین کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین اور پاکستان برادر ممالک ہیں اور قریبی اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید پھلے پھولیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply