وزیراعظم نواز شریف کی استنبول میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت،

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں سال نو کے موقع پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس تکلیف دہ وقت میں ترکی کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور اس لعنت …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں سال نو کے موقع پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس تکلیف دہ وقت میں ترکی کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور اس لعنت کے خاتمے کےلئے دنیا کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان اٹھایا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان تمام تر اقدامات کو یقینی بنائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply