وزیراعظم نواز شریف کی افغان بارڈر پولیس کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغان بارڈر پولیس کی فائرنگ کے سنگین واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں پاک افغان سرحد پر مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعہ میں سویلین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قیمتی …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغان بارڈر پولیس کی فائرنگ کے سنگین واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں پاک افغان سرحد پر مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعہ میں سویلین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعہ کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کا بار بار رونما ہونا خطے میں امن و استحکام کے حصول کی ہماری کوششوں کے منافی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply