وزیراعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا، متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب

Flour

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کہا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی فوڈ سکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کریں