وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا جس کے تحت اسلام آباد کے دو رش والے روٹس پر میٹروبس سروس کی گرین اور بلیو لائنز بسیں چلائی جائیں گی۔

گرین لائن میٹروبس سروس بہارہ کہو سے پمز ہسپتال تک 15.5کلو میٹر پر محیط ہے اور اس روٹ پر 8سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ بلیو لائن میٹروبس سروس کورال سے پمز ہسپتال تک 20کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس روٹ پر 13مسافر سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں جدید بس سروس کے افتتاح سے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے استفادہ کریں گے۔