وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی ہے، منیجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایف

160
Cristalina Giorgiwane
Cristalina Giorgiwane

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجوارجیوانے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ان کی مفید بات چیت ہوئی ہے۔جمعہ کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم محمدشہبازشریف اوروزیرخزانہ محمداورنگزیب کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت، مفید اورتعمیری رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی، ٹیکس نظام میں شفافیت اورروزگارکے نئے مواقع کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف کے تعاون سے اصلاحات کے نئے پروگرام پرتفصیلی گفتگوہوئی ہے۔دونوں رہنمائوں نے معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔