حافظ آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، عوامی فیصلے عوام پر چھوڑ دیئے جائیں، ملک کی ترقی کیلئے ادارے ایک دوسرے کی عزت کریں، دھرنوں اور رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے ترقی کا سفرجاری رکھا،سینیٹ انتخابات میں پیسے اور دھاندلی سے …
وزیراعظم کاحافظ آباد میں صحت کارڈسکیم کے اجراءکے موقع پر خطاب

مزید خبریں
حافظ آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، عوامی فیصلے عوام پر چھوڑ دیئے جائیں، ملک کی ترقی کیلئے ادارے ایک دوسرے کی عزت کریں، دھرنوں اور رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے ترقی کا سفرجاری رکھا،سینیٹ انتخابات میں پیسے اور دھاندلی سے منتخب ہونے والوں کا راستہ روکیں گے،عوامی نمائندگی کا حق صرف عوام کے نمائندوں کو ہے، پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر پانچ سال بعد احتساب ہوتا ہے،20کروڑعوام کے منتخب نمائندوں کوچور، ڈاکو، مافیا جیسے القابات کہنا درست نہیں ہے، مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کی ہے،2018ءمیں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے خدمت کرنے والوں کا انتخاب کرنا ہے یا الزام تراشی یا گالم گلوچ کرنے والوں کا انتخاب کرنا ہے۔وہ ہفتہ کو حافظ آباد میں قومی صحت کارڈسکیم کے اجراءکے موقع پر خطاب کررہے تھے۔







