لاہور۔15مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوہاٹ کے علاقے لاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبر پختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی تعریف کی۔ وزیر …
وزیراعظم کا لاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
لاہور۔15مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوہاٹ کے علاقے لاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبر پختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس اور محکمہء انسداد دہشت گردی ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔








