وزیراعظم کا وکی پیڈیا پر سے پابندی فوری ہٹانے کا حکم، وفاقی وزیر آئی ٹی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں وکی پیڈیا پر سے پابندی فوری ہٹانے کے احکامات دیتے ہوئےوفاقی وزیر آئی ٹی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر اطلاعات، وزیر تجارت اوروزیر مواصلات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مواد کو بھی دیکھا جائے گا۔