وزیراعظم کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے اظہار تشکر

وزیراعظم کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکر گزار ہوں کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک اپنے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔