اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور پاکستان سٹیل ملز کے امور پر غور ہوا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے دونوں اداروں کے مالی چیلنجز اور مستقل بنیاوں پر …
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور پاکستان سٹیل ملز کے امور پر غور ہوا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے دونوں اداروں کے مالی چیلنجز اور مستقل بنیاوں پر ممکنہ حل کے حوالہ سے پریزنٹیشن دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی کی بدانتظامی اور غفلت سے دونوں اداروں کو شدید نقصان ہوا ہے، بدانتظامی کے باعث پی آئی اے اور سٹیل ملز ملازمین کو بھی مشکلات پیش آئیں۔







