وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے ہمراہ بین الاقوامی خصوصی نمائش ”ایکسپو 2017ئ“ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نمائش کے مقام پر آمد کے موقع پر قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم نے نمائش میں لگائے گئے پاکستان پویلین کا بھی دورہ کیا آستانہ ۔ 09 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے …
وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے ہمراہ بین الاقوامی خصوصی نمائش ”ایکسپو 2017ء“ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے ہمراہ بین الاقوامی خصوصی نمائش ”ایکسپو 2017ئ“ کی افتتاحی تقریب میں شرکت
نمائش کے مقام پر آمد کے موقع پر قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم نے نمائش میں لگائے گئے پاکستان پویلین کا بھی دورہ کیا
آستانہ ۔ 09 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کے ہمراہ بین الاقوامی خصوصی نمائش ”ایکسپو 2017ئ“ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ نمائش کے مقام پر آمد کے موقع پر قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر نمائش میں لگائے گئے پاکستان پویلین کا بھی دورہ کیا۔ ایکسپو 2017ء10 جون سے 10 ستمبر تک منعقد ہو رہی ہے جو متبادل توانائی وسائل، گرین ٹیکنالوجیز اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے منسوب کی گئی ہے۔ یہ قابل تجدید توانائی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی حامل ہے۔ نمائش میں 155 سے زائد ممالک اور 22 بین الاقوامی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔







