اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ حالیہ کامیابیوں میں استحکام لانے کے حوالہ سے لازوال کامیابیوں کے باوجود ہمیں یہ ےاد رکھنا چاہئے کہ پولیو کے خلاف جاری یہ جدوجہد صرف اس صورت میں مکمل ہو سکے گی جب ہم پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد کو مستقل طور پر صفر پر رکھنے میں کامیاب ہو …
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق کا نیشنل پولیو مینجمنٹ ٹیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ حالیہ کامیابیوں میں استحکام لانے کے حوالہ سے لازوال کامیابیوں کے باوجود ہمیں یہ ےاد رکھنا چاہئے کہ پولیو کے خلاف جاری یہ جدوجہد صرف اس صورت میں مکمل ہو سکے گی جب ہم پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد کو مستقل طور پر صفر پر رکھنے میں کامیاب ہو جائےں گے، پولیو کے موذی وائرس کے پھیلاﺅ کی روک کا حل کوئی جادو نہےں ہے تاہم سخت محنت اور والدین اور کمیونٹی کے افراد میں آگاہی پیدا کرنا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ہر بار لازمی پلوائیں، اس موذی وائرس کے پھیلاﺅ کو مستقل بنیادوں پر محدود کر سکتا ہے، ہمارے صف اول کے ورکرز گھر گھر جا کر 3 کروڑ 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنانے میں ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزتشہ روز نیشنل پولیو مینجمنٹ ٹیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔








