وزیراعظم کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملہ کی شدید مذمت

وزیراعظم کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملہ کی شدید مذمت لعل شہباز قلندر مزار پر حملہ پاکستان کے مستقبل اور ترقی پر حملہ ہے، ملک کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک …

وزیراعظم کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملہ کی شدید مذمت
لعل شہباز قلندر مزار پر حملہ پاکستان کے مستقبل اور ترقی پر حملہ ہے، ملک کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ جمعرات کی شب وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم میں سے کسی ایک پر حملہ سب پر حملہ ہوتا ہے۔ لعل شہباز قلندر مزار پر حملہ پاکستان کے مستقبل اور ترقی پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر مرد و خواتین اور بچوں کو آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے سمیت دیگر تمام حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام نے پاکستان کے قیام کی پیشنگوئی کرنے کے بعد اس کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کی اور اہم کردار ادا کیا، اس لئے صوفیائے کرام کے مزارات پر حملہ قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان پر براہ راست حملہ ہے جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دن بہت سخت گزرے ہیں اور میرا دل متاثرین کے ساتھ دھڑکتا ہے لیکن ہم ایسے واقعات کو اپنی تقسیم کا باعث نہیں بننے دیں گے، ہم پاکستان کی شناخت، انسانیت کی بقاءاور تحفظ کی جدوجہد کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں مشکل وقت کا سامنا ہے تاہم میں ملک کے تحفظ کیلئے ہر وہ کام کروں گا جو میرے بس میں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply