وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نیوز چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اتوار کو نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اتوار کو نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات ایک متحرک اور مربوط اقتصادی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفادات کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔ اب پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاخت کیلئے سازگار منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ حکومت ملک کو سرمایہ کار دوست بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Leave a Reply