وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی”ایجوکیشن ایکسپو” میں اوپن یونیورسٹی کے سٹال کے دورہ کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی ملک کے نظر انداز شدہ طبقات کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔پاک۔چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ ''ایجوکیشن ایکسپو'' میں اوپن یونیورسٹی کے سٹال کے دورہ …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی ملک کے نظر انداز شدہ طبقات کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔پاک۔چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ ”ایجوکیشن ایکسپو” میں اوپن یونیورسٹی کے سٹال کے دورہ کے دوران طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یونیورسٹی کے تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگرامز میں گہری دلچسپی لی۔ یونیورسٹی کے سیالکوٹ آفس کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے کیلئے میں ذاتی طور پر اوپن یونیورسٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی اکیڈمک رینکنگ میں اضافہ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن اور اقدامات کو بھی سراہا۔ یونیورسٹی سٹال کے دورے کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو چئیرمین شعبہ ماس کمیونیکیشن پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز رانا طارق جاوید نے یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز ملک گیرنیٹ ورک غریب/ مستحق اور ضرورت مند طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیمی منصوبوںپر بریفنگ دی۔ 2روزہ ایجوکیشن ایکسپو میں آئے ہوئے طلباء و طالبات اوپن یونیورسٹی کے سٹال پر جوق در جوق آتے رہے اور یونیورسٹی کے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک ڈیڑھ ہزار کے قریب تعلیمی پروگرامز میں دلچسپی لیتے رہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن کا عملہ طلباء و طالبات کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز داخلے اور امتحانات کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply