اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اپنے مو¿قف پر …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اپنے مو¿قف پر قائم ہے اور کسی بھی صورتحال میں اپنے مو¿قف میں لچک نہیں دکھائے گا اور کشمیر کاز، مسئلہ کشمیر اور قومی کاز سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وفاقی کابینہ نے ملک کی بہتری‘ دفاع، مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا گیا، وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت غریب اور پسماندہ طبقات کیلئے 10 اقدامات اور ماڈل ٹھیلے کے ذریعے معیاری خوراک اور ثقافت کے فروغ کے اقدام کی منظوری دی گئی، احساس پروگرام کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے، دیہاڑی دار مزدور طبقات کو اوپر لانے اور دیہی علاقوں میں کلین کوکنگ کا طریقہ کار متعارف کرانے کیلئے اقدامات کے علاوہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر لنگر پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، اخبار فروشوں کو مزدور احساس پروگرام میں شامل اور کرکٹ سٹرکچر کو تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کراچی میں جاری صفائی مہم کے حوالہ سے ایف ڈبلیو او کو سونپی گئی ذمہ داری پر اطمینان کا اظہار اور قوم کے ان بیٹوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ، کابینہ نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو چیئرمین ایرا کا اضافی چارج اور ڈپٹی چیئرمین ایرا کے عہدے سے متعلقہ ذمہ داریوں اور امور کی دیکھ بھال سونپنے کی بھی منظوری دی،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی متفقہ قرارداد، اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور خطہ کی بدلتی صورتحال، پاکستان کے قومی بیانیہ اور کشمیری عوام کے ساتھ لازوال اٹوٹ رشتہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور باور کرایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور مشترکہ اجلاس کی قرارداد پر عملدرآمد اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے فوکل گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے کابینہ کو خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی متفقہ قرارداد کے حوالہ سے آگاہ کیا اور کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا قومی بیانیہ اور نہتے کشمیریوں کی آواز کی عکاسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان سے ہوئی ہے۔








