اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے موثر خارجہ پالیسی کے ذریعے کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے اور اب عالمی برادری بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے موثر خارجہ پالیسی کے ذریعے کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے اور اب عالمی برادری بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں کشمیر کاز بین الاقوامی فورمز پر موثر طور پر پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کے کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل بھرپور طور پر بین الاقوامی فورمز پر پیش کئے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے عالمی رہنماﺅں کے ساتھ ان مسائل کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش بھی کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے مسئلہ پر 50 سال کے بعد یو این سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا جو پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھی کشمیر کے بارے میں پاکستان کے بیانیہ کی حمایت کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماﺅں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔








