وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب

سیالکوٹ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا، وزیر اعظم عوام کی سوچ بدلنے کا عظیم وژن رکھتے ہیں اور سوچ بدلنے کیلئے سب سے موثر ہتھیار تعلیم ہے، وزیر اعظم ملک کو فرسودا نظام سے نجات دلانے کیلئے پر عزم …

سیالکوٹ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا، وزیر اعظم عوام کی سوچ بدلنے کا عظیم وژن رکھتے ہیں اور سوچ بدلنے کیلئے سب سے موثر ہتھیار تعلیم ہے، وزیر اعظم ملک کو فرسودا نظام سے نجات دلانے کیلئے پر عزم ہیں، ایک سال کے اندر ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں 6 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، ایک سال کے دوران بجٹ خسارے میں بھی نمایاں کمی لائے ہیں، برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اتوار کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ملک کا صنعتی شہر ہے گزشتہ 10 سالوں میں سیالکوٹ میں ایک بھی نئی صنعت نہیں لگائی گئی، ماضی میں لوگوں نے سیاست کو ذریعہ کاروبار بنا کر سیالکوٹ کے علاقوں کو پسماندہ رکھا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جیبین بھرنے کی بجائے ملکی خزانہ بھرا جا رہا ہے، صنعتوں کو فعال کرنے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے اور بھاگو وال کو علاقے کی ترقی کا مرکز بنائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فنڈ سے علاقے میں سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔