وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے پہلی بار امت مسلمہ کو عمران خان کی صورت میں لیڈرشپ میسر آئی ہے، پوری مسلم امہ آج ان کی طرف دیکھ رہی ہے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، آزادی مارچ والوں کو وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے پہلی بار امت مسلمہ کو عمران خان کی صورت میں لیڈرشپ میسر آئی ہے، پوری مسلم امہ آج ان کی طرف دیکھ رہی ہے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، آزادی مارچ والوں کو وزیراعظم کے ہاتھ چومنے چاہئیں،2023ءتک کھربوں روپے کے قرضے ایس ایم ایزکے ذریعہ مستحق افراد کو دیئے جائیں گے ، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا، ملک کی 52فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اورمعاشی ترقی کےلئے انہیں کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ ہفتہ کوسیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر قائداعظمؒ کا وہ سپاہی ہے جو قائد کے خوابوں کی تعبیرکےلئے بیرون ملک سے لاکھوں ڈالر تنخواہ چھوڑ کر اپنی دھرتی کی خدمت کرنے پاکستان آیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس سیمینار کے انعقاد پر اس کے منتظمین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وزیراعظم پاکستان کی ریاست مدینہ کے عزم اور سوچ کی تکمیل کی طرف قدم بڑھایا، ریاست مدینہ میں ترقی اورخوشحالی کے سفر میں خواتین بھی حصہ دار رہیں، حضرت خدیجہ ؓ تجارت کے پیشہ سے وابستہ تھیں اور اس سے حاصل ہونے والا منافع نبیکے قدموں میں نچھاور کرتیں جو اسلام کی ترویج پرخرچ ہوتا، پاکستان لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر بنا، قائداعظم محمد علی جناحؒ جہد مسلسل میں مصروف رہے تو ان کی بہن فاطمہ جناح ان کے شانہ بشانہ تھیں، وزیراعظم عمران خان بھی تکمیل و استحکام پاکستان میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو با اختیار بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حوالے سے عالمی ضمیرکو جھنجوڑنے کی کوشش کی، انہوں نے ایک مجاہد کی طرح ڈٹ کر ان کا کیس پیش کیا، ایسا صرف وہی کرسکتا ہے جس کا کلمہ طیبہ اور محمد عربی ﷺ پر ایمان پختہ ہو ، اس کو پرودگار جرا¿ت بھی دیتا ہے،وہ ان ایوانوں میں کھڑا ہوکر کلمہ حق بلند کرآیا جہاں اسلام کےلئے کئی چیلنج رہے، اس پلیٹ فارم سے وزیراعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا ، اس پر ہمیں فخر ہے، وزیراعظم کشمیرکےلئے جو مشن لے کر گئے وہ اس میں کامیاب رہے، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں دنیا کو بتا دیا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آزادی مارچ والوں کو آگے بڑھ کر وزیر اعظم کا ماتھا چومنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی تصور پیش کیا کہ اسلام صرف ایک ہے اور وہ محمد عربی کا اسلام ہے، ان سے بڑا عاشق رسول کوئی نہیں ہوسکتا۔