اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، یہ دونوں جماعتیں 35 سال تک حکومت میں رہیں اور بے رحمی سے قومی خزانہ لوٹتی رہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، یہ دونوں جماعتیں 35 سال تک حکومت میں رہیں اور بے رحمی سے قومی خزانہ لوٹتی رہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی، منی لانڈرنگ کے خاتمے اور لوٹی گئی قومی دولت کی وصولی کے عزم کے ساتھ برسراقتدار آئی اور بدعنوانوں کو کوئی این آر او دینا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بدعنوان رہنمائوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جو آزادانہ احتساب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا کیونکہ ہماری جماعت نے آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن رہنما میڈیکل بنیادوں پر عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ہسپتالوں میں داخل ہونے کی بجائے گھروں میں قیام پذیر ہیں۔








